ایک روز کے تعطل کے بعد امرناتھ یاترا دوبارہ شروع
جموں, 6 اگست (ہ س) : امرناتھ یاترا ایک روزکے تعطل کے بعد جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگئی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کی سات سال مکمل ہونے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر بدھ کو یاترا احتیاطاً روک دی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 28واں جتھہ صبح 2:45 بج
Amarnath


جموں, 6 اگست (ہ س) : امرناتھ یاترا ایک روزکے تعطل کے بعد جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگئی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کی سات سال مکمل ہونے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر بدھ کو یاترا احتیاطاً روک دی گئی تھی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 28واں جتھہ صبح 2:45 بجے بھگوتی نگر یاتری نیواس جموں سے بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوا، جبکہ آج پہلگام راستے پر کوئی جتھہ نہیں بھیجا گیا۔

جتھے میں ایک ہزار 801 یاتری شامل تھے، جن میں ایک ہزار 347 مرد، 351 خواتین، 89 سادھو اور 14 سادھویاں شامل ہیں۔ یاتری 74 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے، جنہیں جموں و کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی سخت سیکورٹی فراہم کی گئی۔

حکام کے مطابق تازہ جتھے کی روانگی کے بعد رواں سال جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہونے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 513 ہوگئی ہے۔

بدھ کے روز اگرچہ جموں سے کوئی نیا جتھہ روانہ نہیں کیا گیا تھا، تاہم بالتل بیس کیمپ میں پہلے سے موجود یاتریوں کو طے شدہ پروگرام کے مطابق مقدس گپھا کے درشن کی اجازت دی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande