بی جے پی نے کہا – راہل گاندھی پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے ہیں
نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے سات برس مکمل ہونے کے دن کو ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کانگریس اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا ہے ۔ بی جے پی نے الز
bjp-attacks-opposition-today


نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے سات برس مکمل ہونے کے دن کو ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کانگریس اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا ہے ۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چلنے دے رہے ہیں اور جمہوری ذمہ داریوں کو نبھانے کے بجائے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔

بی جے پی ہیڈکوارٹر میں آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان گورو بھاٹیا نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آئین میں ایک عارضی شق کے طور پر شامل آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا گیا، جس سے آئین کی بنیادی روح کا احترام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی قوت ارادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تاریخی فیصلے کو نافذ کیا۔

پارلیمنٹ میں موجودہ تعطل کو دو نظریات کے درمیان کی لڑائی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی قومی مفادات مو مقدم سمجھتے ہیں تو دوسری طرف راہل گاندھی تقسیم کی سیاست کرتے ہیں اور انتشار پسند عناصر کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مفرور مجرموں کے خلاف مرکزی حکومت کی کارروائی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 اور 2026 کے درمیان 36 ممالک سے 274 مفرور مجرموں کو ہندوستان واپس لایا گیا، جب کہ 2004 اور 2013 کے درمیان اوسطاً ہر سال صرف چار مفرور مجرم ہندوستان واپس لائے جا سکے۔

گورو بھاٹیا نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری پارلیمنٹ میں جا کر بحث کرنا، حکومت کو حقائق کے ساتھ گھیرنا اور عوامی مسائل کو اٹھانا ہے ، لیکن راہل گاندھی جمہوریت کے مندر سے دور بھاگتے ہیں۔

انہوں نے راہل گاندھی کے حالیہ بیان پر بھی اعتراض کیا، جس میں انہوں نے طلبا کو معاف کرنے کے وزیر اعظم کے اختیار پر سوال اٹھایا تھااور بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریہ کو ”زہریلا“ قرار دیا تھا۔ بھاٹیا نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی ’مودی فوبیا‘ اور ’آر ایس ایس فوبیا‘ کا شکار ہیں اور اسی لیے وہ اس طرح کے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

انہوں نے راہل گاندھی کے اس بیان پر بھی سوال اٹھایا کہ ملک کے بچے سڑکوں پر ہیں۔ پارٹی نے کہا کہ اسی وقت جھارکھنڈ میں نوجوان اور طلبہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے تھے، لیکن راہل گاندھی اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اس معاملے پر خاموش رہے۔ بی جے پی نے جھارکھنڈ واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کے اپنے مطالبے کو دہرایا اور راہل گاندھی، ہیمنت سورین اور اروند کیجریوال سے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنے پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande