
چنئی، 5 اگست (ہ س)۔ تملگا ویٹری کژگم (ٹی وی کے) حکومت نے آج اسمبلی میں اپنا پہلا مکمل بجٹ (2026تا2027) پیش کیا۔ اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج صبح 10 بجے شروع ہوا۔ وزیر خزانہ ماریا ولسن نے بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سپر کلین-سپر کیمپس اسکیم تمل ناڈو کے سرکاری اسکولوں میں نافذ کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تقریبا 10,000 اسکولوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس کے لیے 139 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے ذریعے بیت الخلاء، کلاس رومز اور اسکولوں کے دیگر احاطوں کو صاف ستھرا اور صحت مند بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیرونتھلائیور کامراجر اسپیشل اسکول اسکیم کے تحت اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 125 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسکول کے نصاب کی تنظیم نو کے لیے 25 کروڑ روپے کا التزام کیا جائے گا۔ اسکولوں کی جدید کاری کے لیے 2,132 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ اسکولوں میں منشیات کے خلاف بیداری پھیلانے کے لیے 7 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔
ماریاسن نے کہا کہ حکومت تمل ناڈو میں بدعنوانی سے پاک انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ میں ٹینڈر کے عمل میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بلڈنگ پرمٹ کے پرانے نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس عمل میں بدعنوانی کو روکا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، ہم عوام کے ٹیکس کا ایک پیسہ بھی نہیں چھوئیں گے، نہ ہی ہم کسی کو اسے چھونے دیں گے اور نہ ہی ہم ان لوگوں کو چھوڑیں گے جنہوں نے اب تک ایسا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے محصولات کے ذرائع کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر کا آغاز تملگاویٹری کژگم کے نظریاتی رہنماو¿ں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور انا اور ایم جی آر کا ذکر کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی وجے بجٹ پیش کیے جانے سے کچھ دیر پہلے اسمبلی پہنچے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی