جموں میں دفعہ 370 کی منسوخی کے سات برس مکمل ہونے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت
جموں میں دفعہ 370 کی منسوخی کے سات برس مکمل ہونے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت جموں، 05 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی سات برس مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کو جموں و کشمیر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ امن
Security


جموں میں دفعہ 370 کی منسوخی کے سات برس مکمل ہونے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات سخت

جموں، 05 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی سات برس مکمل ہونے کے موقع پر بدھ کو جموں و کشمیر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حساس علاقوں، سرحدی اضلاع، قومی شاہراہوں اور اہم تنصیبات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رام بن ضلع میں جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے تلاشی مہم چلائی، جبکہ کولگام میں قومی شاہراہ-44 پر پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی اور مسافروں کے شناختی کارڈوں کی جانچ کا عمل تیز کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حساس مقامات، عوامی مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے سابق ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق احتیاطی انتظامات پورے دن جاری رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande