سی ایس ایم سی ایل کرپشن معاملہ میں انور ڈھیبر کوملی عبوری ضمانت
نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ ( سی ایس ایم سی ایل) میں مبینہ بدعنوانی کے ملزم انور ڈھیبر کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم دیا۔ عدالت نے انور ڈھیبر کو ہدایت
انور


نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے چھتیس گڑھ اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن لمیٹڈ ( سی ایس ایم سی ایل) میں مبینہ بدعنوانی کے ملزم انور ڈھیبر کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم دیا۔

عدالت نے انور ڈھیبر کو ہدایت کی کہ وہ اپنی عبوری ضمانت کے دوران چھتیس گڑھ سے باہر رہیں اور گواہوں پر اثر انداز نہ ہوں۔ ڈھیبر چھتیس گڑھ کے دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے شراب گھوٹالے کا ملزم ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملے میں ڈھیبر کو پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے۔ انور ڈھیبر کو 8 اگست 2024 کو شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande