روحانی ترقی سے خدمت، لگن اور ملک کی تعمیر کا جذبہ مضبوط ہوتاہے: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کرتے ہوئے روحانی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روحانی ترقی لوگوں کے اندر خدمت، لگن اور ملک کی تعمیر کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ ا
PM-SUBHASHIT-SPIRITUAL-DEVELOPMENT


نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کرتے ہوئے روحانی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روحانی ترقی لوگوں کے اندر خدمت، لگن اور ملک کی تعمیر کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ اس سے ترغیب حاصل کرکے ہمارے نوجوان ہر میدان میں ملک کو آگے لے جا رہے ہیں۔

یہ ایک سنسکرت سبھاشیتم ”آتمودیہ پرجیانیردویم نیتی ریتیتی۔ تدوری کرتیہ کرتی بھیرواچسپتیم پراتائیتے“ہے۔ اس سبھاشیتم کامفہوم ہے ”خود کی بہتری کرنااور مسلسل آگے بڑھناہی زندگی کا اصل اصول ہے۔ اسی مقصد کو بنیاد بنا کر باصلاحیت لوگ اپنے علم ، ہنر اور اثر کو بڑھاتے ہیں تاکہ وہ سماج میں مثبت تعاون دے سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande