دفعہ370 کی منسوخی نے جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی میں ایک نیا باب کھولا: وزیر اعظم
نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ آج جموں و کشمیر اور لداخ سے دفعہ 370 کی منسوخی کی 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ سات سال پہلےدفعہ 370 اور 35(اے) تاریخ بن گئے۔ اس سے جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی میں ایک فیصلہ کن نئے
مودی


نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ آج جموں و کشمیر اور لداخ سے دفعہ 370 کی منسوخی کی 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ سات سال پہلےدفعہ 370 اور 35(اے) تاریخ بن گئے۔ اس سے جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی میں ایک فیصلہ کن نئے باب کا آغاز ہوا۔ اس سے جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس سال 5 اگست اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کہ ہمارا ملک ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125ویں یوم پیدائش منا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے میں توسیع ہوئی ہے۔ تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، کاروبار اور کھیل جیسے شعبوں میں مواقع بڑھے ہیں۔ خواہ وہ خواتین ہوں یا پسماندہ طبقات، وہ لوگ جو دہائیوں سے اپنے بنیادی آئینی حقوق سے محروم تھے، آئین ہند کے مکمل اطلاق کی وجہ سے بااختیار ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد کے لیے ان کی زندگی بھر کی لگن نسلوں کو متاثر کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے دہائیوں پہلے اس کا تصور کیا تھا اور یہ 5 اگست 2019 کو ایک تاریخی حقیقت بن گیا۔

وزیر اعظم نے دہرایا کہ حکومت جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو بڑے خواب دیکھنے کا موقع ملے، انہیں حقیقت میں دیکھا جائے اوروکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔

وزارت داخلہ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے جموں و کشمیر میں امن کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ پتھر بازی ماضی کی بات ہوگئی ہے۔دفعہ 370 کی منسوخی کے سات سال بعد، کشمیر نے تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔

وزارت کے مطابق، 2022 سے پتھراو کے واقعات تقریباً صفر ہیں، 2023 کے بعد سے کوئی شٹ ڈاون نہیں ہوا، 2024 میں ریکارڈ 23 کروڑ سیاحوں کی آمد، 18 جی آئی ٹیگ شدہ دستکاری، چناب پل، سونمرگ ٹنل، پہلی وندے بھارت مشن کے دوران، کشمیر کے لیے پہلی تاریخی برقی ٹرین اور کئی دیگر تاریخی کامیابیاںدفعہ 370کی دین ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande