وزیراعظم نریندر مودی کی این ڈی اے کے نومنتخب راجیہ سبھا ارکان سے ملاقات، عوام سے جڑے رہنے اور پارلیمانی وقار برقرار رکھنے کی تلقین
نئی دہلی، 5 اگست(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نومنتخب راجیہ سبھا اراکین کے ساتھ ناشتے پر ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس نشست میں حال ہی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے این ڈی اے اور بھارتیہ
وزیراعظم نریندر مودی کی این ڈی اے کے نومنتخب راجیہ سبھا ارکان سے ملاقات، عوام سے جڑے رہنے اور پارلیمانی وقار برقرار رکھنے کی تلقین


نئی دہلی، 5 اگست(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنی سرکاری رہائش گاہ پر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے نومنتخب راجیہ سبھا اراکین کے ساتھ ناشتے پر ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس نشست میں حال ہی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے این ڈی اے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے راجیہ سبھا اراکین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بی جے پی کے صدر نتن نوین، سواتی مالیوال، ونود تاوڑے، سجیت کمار، الکا گرجر، اشوک متل، ترون چُغ سمیت کئی نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اراکین کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مباحث میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عوامی زندگی میں تحمل، شائستگی اور باوقار طرزِ عمل برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے ارکان کو سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کا ذمہ دارانہ اور محتاط انداز میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی نمائندوں کو ’لٹیئنز دہلی‘ کے محدود سیاسی ماحول کے اثر سے بچتے ہوئے عام لوگوں سے مسلسل رابطہ برقرار رکھنا چاہیے اور عوامی مسائل سے جڑے رہنا چاہیے۔

ملاقات کے بعد کئی راجیہ سبھا اراکین نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم سے ملاقات کے تجربات شیئر کیے۔ انہوں نے نریندر مودی کی رہنمائی، سادگی اور قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ’’وکست بھارت‘‘کے وژن کو آگے بڑھانے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پوری دیانت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

بی جے پی کے صدر اور راجیہ سبھا رکن نتن نوین نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نومنتخب راجیہ سبھا اراکین کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہونے والی یہ نشست نہایت حوصلہ افزا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے اور عوامی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے تمام ارکان مکمل عزم کے ساتھ کام کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande