معروف ادیب اور صحافی رام بہادر رائے کو ’پدم بھوشن یگ تلسی پنڈت رام کنکر اپادھیائے قومی ایوارڈ‘  سے نوازا جائے گا
۔ بھوپال کے مانس بھون میں جمعرات شام 4 بجے منعقد ہوگی اعزازی تقریب
معروف ادیب اور صحافی رام بہادر رائے کو ’پدم بھوشن یگ تلسی پنڈت رام کنکر اپادھیائے قومی ایوارڈ‘  سے نوازا جائے گا


بھوپال، 5 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش حکومت کے محکمۂ ثقافت کے تحت تلسی شَوَدھ سنستھان کی جانب سے ممتاز سینئر صحافی، مصنف اور مفکر رام بہادر رائے کو سال 2026 کے لیے ’پدم بھوشن یگ تلسی پنڈت رام کنکر اپادھیائے قومی ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔

یہ معلومات بدھ کے روز مدھیہ پردیش جن جاتیہ سنگرہالیہ کے ڈائریکٹر سدیش شرما نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اعزازی تقریب کا انعقاد بھوپال کے تلسی مانس پرتِشٹھان (مانس بھون) میں جمعرات، 6 اگست کو شام 4 بجے کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران قومی مفکر رام بہادر رائے کو مذکورہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔

یکم جولائی 1946 کو ضلع غازی پور (اتر پردیش) میں پیدا ہونے والے رام بہادر رائے ہندی کے ممتاز سینئر صحافی، مصنف اور مفکر ہیں۔ وہ اس وقت اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے چیئرمین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ملک کی قدیم ترین کثیر لسانی خبر رساں ایجنسی ہندوستھان سماچار کے گروپ ایڈیٹر بھی ہیں۔ سماج، سیاست اور عصری موضوعات پر ان کی تحریروں اور ادارت کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملتی ہے۔

رام بہادر رائے نے کاشی ہندو یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کرنے کے بعد راجستھان یونیورسٹی سے صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا۔ انہوں نے سماجی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ بہار تحریک میں سرگرم رہے اور 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کی رپورٹنگ بھی کی۔ وہ جے بی کرپلانی میموریل ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی رہ چکے ہیں۔

صحافت کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات میں جن ستّہ میں نامہ نگار (1983)، جن ستّہ میں چیف رپورٹر (86-1984)، نو بھارت ٹائمز میں خصوصی نامہ نگار (91-1986)، جن ستّا میں بیورو چیف (96-1991)، اور جن ستّا نیوز سروس کے مدیر (2004-1996) کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملک کے ممتاز قومی اخبارات اور رسائل میں مسلسل تحریری خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande