جے پی ایس سی معاملہ: احتجاجی طلبہ کا طاقت کا مظاہرہ، 500 میٹر طویل ترنگا لے کر مارچ
رانچی، 5 اگست (ہ س):۔ جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی کے تقرری امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے امیدواروں نے بدھ کو راجدھانی رانچی میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 500 میٹر طویل ترنگا لے کر مارچ نکالا اور اپنے مطالبات کا
جے پی ایس سی معاملہ: احتجاجی طلبہ کا طاقت کا مظاہرہ، 500 میٹر طویل ترنگا لے کر مارچ


رانچی، 5 اگست (ہ س):۔

جے پی ایس سی اور جے ایس ایس سی کے تقرری امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے امیدواروں نے بدھ کو راجدھانی رانچی میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 500 میٹر طویل ترنگا لے کر مارچ نکالا اور اپنے مطالبات کا اعادہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھرتی کے عمل سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے۔جئے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم سے شروع ہونے والے مارچ میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے پرامن ریلی نکالی اور بھرتی امتحانات میں شفافیت، غیر جانبدارانہ تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

شدید بارش کے باوجود مظاہرین کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ طلبہ بارش میں بھیگتے ہوئے بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ مارچ میں شریک رہے اور حب الوطنی کے نعروں کے درمیان اپنے مطالبات بلند کرتے رہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات ان کی تحریک کو کمزور نہیں کر سکتے۔

احتجاجی امیدواروں نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور شفاف تقرری کے نظام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات پر ٹھوس فیصلہ نہیں کرتی، ان کی تحریک جاری رہے گی۔ طلبہ نے واضح کیا کہ ان کی تحریک مکمل طور پر جمہوری اور پرامن ہے اور اس کا مقصد حکومت کی توجہ نوجوانوں کے مسائل کی جانب مبذول کرانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande