کے سی وینوگوپال نے حکومت پر اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا الزام لگایا
نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے جاری پارلیمانی تعطل کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام اور اپوزیشن کی آوازوں کو سننے کو تیار نہیں ہے۔ اپوزیشن عوامی مسائل اٹھا رہی ہے لیکن حکومت کس
الزام


نئی دہلی، 5 اگست (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے جاری پارلیمانی تعطل کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام اور اپوزیشن کی آوازوں کو سننے کو تیار نہیں ہے۔ اپوزیشن عوامی مسائل اٹھا رہی ہے لیکن حکومت کسی بھی موضوع پر بات کرنے کو تیار نہیں۔

پارلیمنٹ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں ملک کے عوام کی آواز اٹھا رہی ہے، لیکن حکومت سننے کے بجائے اسے ٹال رہی ہے۔ وزیر داخلہ پارلیمنٹ میں آ کر جواب کیوں نہیں دے رہے؟ حکومت کو پارلیمنٹ میں جاری تعطل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی میں طلباء کے خلاف پولیس کے ذریعہ بربریت کی گئی۔ بہار میں طلباءپر اے کے-47 سے فائرنگ کی گئی۔ وزیر داخلہ ان واقعات کا پارلیمنٹ میں جواب دیں۔ اپوزیشن صرف ان مسائل پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے۔

رام مندر کے چڑھاوے میں چوری کے بارے میں وینوگوپال نے کہا کہ نہ تو جوابدہی طے کی گئی ہے اور نہ ہی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن جاننا چاہتی ہے کہ رام مندر کے چڑھاوا کے ساتھ کیا ہوا، لیکن حکومت بحث سے گریز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ای-20 اور جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے سے متعلق مسائل اٹھائے ہیں۔ یہ سب مفاد عامہ کے معاملات ہیں لیکن حکومت ان میں سے کسی پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت پارلیمنٹ کو موثر طریقے سے چلانے کو تیار نہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande