
جموں، 05 اگست (ہ س)۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے سات سال مکمل ہونےکے موقع پرسخت حفاظتی انتظامات کے پیش نظربدھ کوجموں کے بھگوتی نگریاتری نیواس سے شری امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل کردی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق احتیاطی اقدام کے تحت آج کسی بھی نئے یاتری دستہ کو جموں سے پہلگام اور بالتل کے کیمپوں کی طرف روانہ نہیں کیا گیا۔ اس دوران جموں۔سری نگرقومی شاہراہ پرسیکورٹی فورسز کے قافلوں کی نقل وحرکت بھی عارضی طورپرروک دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یاترا کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی ایجنسیوں کی سفارش پرکیا گیا۔ ادھرآرٹیکل 370 کی منسوخی کی برسی کے موقع پروادی کشمیراورجموں خطے میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا 28 اگست تک جاری رہے گی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد عقیدت مند امرناتھ گپھا کے درشن کر چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر