ماں نے 6 سالہ بیٹی کو کمر سے باندھ کر کنویں میں چھلانگ لگادی
حیدرآباد، 31 اگست (ہ س) ۔ تلنگانہ کے منچیریال ضلع کے ڈنڈی پلی منڈل کے لنگاپور گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے اپنی 6 سالہ بیٹی کوکمر سے باندھ کر زرعی کنویں میں چھلانگ لگادی۔ اس واقعے میں دونوں کی م
ماں نے 6 سالہ بیٹی کو کمر سے باندھ کر کنویں میں چھلانگ لگادی


حیدرآباد، 31 اگست (ہ س) ۔ تلنگانہ کے منچیریال ضلع کے ڈنڈی پلی منڈل کے لنگاپور گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازعہ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے اپنی 6 سالہ بیٹی کوکمر سے باندھ کر زرعی کنویں میں چھلانگ لگادی۔ اس واقعے میں دونوں کی موت ہوگئی۔

متوفی خاتون کی شناخت گوٹلہ راجیتا(26) کے طور پر ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق راجیتا کی شادی تقریباً سات سال قبل جگتیال کےگوللا پلی منڈل کے وینوگوماتلا سے تعلق رکھنے والے میروگو انجیا سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے تھے، جن میں 6 سالہ بیٹی اکشیتااور 18 ماہ کا بیٹامہندر شامل ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے، جس کے باعث راجیتا کچھ عرصے سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ شوہر کبھی کبھاربچوں سے ملاقات کے لیے وہاں آتااور واپس چلاجاتاتھا۔راجیتا کے والدین کام کے لیے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اسی دوران انجیا بچوں سے ملنے کے لیے گھرآیا۔اس موقع پرمیاں بیوی کے درمیان ایک مرتبہ پھربحث ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شوہر کے جانے کے کچھ دیر بعدراجیتانے اپنے 18 ماہ کے بیٹے کوسلایا اور اپنی 6 سالہ بیٹی اکشیتاکو ساتھ لے کر گاؤں کے قریب واقع ایک زرعی کنویں کی طرف چلی گئی۔ وہاں مبینہ طور پر اس نے اپنی بیٹی کو کمر سے باندھا اور کنویں میں چھلانگ لگا دی۔

بتایاگیاہے کہ انتہائی قدم اٹھانے سے قبل راجیتا نے جنّارم منڈل میں رہنے والی اپنی بہن کوفون کرکے واقعہ کے بارے میں اطلاع بھی دی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے واقعہ کی وجوہات اوردیگر حالات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande