
ضلع صفائی کمیٹی کی میٹنگ، 1621 مستحقین کو بیت الخلا کی پہلی قسط کی منظوری
علی گڑھ، 29 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ وکاس بھون آڈیٹوریم میں ضلع صفائی کمیٹی اور ضلع سوچھ بھارت مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ چیف ڈیولپمنٹ آفیسر یوگیندر کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مالی سال 2026-27 کے تحت 1621 مستحقین کو ذاتی بیت الخلا کی پہلی قسط اور 1358 مستحقین کو دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
ضلع پنچایتی راج افسر یتیندر سنگھ نے بتایا کہ ضلع میں 852 اجتماعی بیت الخلاؤں میں سے دو گرام پنچایتیں نگر پنچایت میں شامل ہوچکی ہیں، جبکہ باقی 850 میں سے 807 اجتماعی بیت الخلا فعال اور 43 غیر فعال ہیں۔ سی ڈی او نے تمام اجتماعی بیت الخلاؤں کو سو فیصد فعال رکھنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ باقی ماندہ 62 گاؤں میں سے 9 گاؤں میں آر آر سی (ریسورس ریکوری سینٹر) کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے، جبکہ 53 گاؤں میں کارروائی باقی ہے۔ سی ڈی او نے تمام زیر التوا معاملات کو جلد نمٹانے اور تعمیراتی کام شروع کرانے کے احکامات دیے۔
او ڈی ایف ماڈل پلس گاؤں میں ٹھوس و مائع کچرے کے انتظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ منتخب 140 گاؤں میں سے 110 گاؤں میں کچرے کی علیحدگی کا کام جاری پایا گیا۔ اس کے علاوہ پلاسٹک سے پاک ماڈل تالاب پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی بلاکس میں تالابوں کی صفائی، شجرکاری، سلٹ چیمبر اور فلٹر چیمبر کی تعمیر سمیت دیگر کام مکمل کیے جانے کی اطلاع دی گئی۔ میٹنگ میں بلاک پرمکھ خیر دیواکر گوڑ، تمام بی ڈی اوز، اے ڈی او پنچایت اور متعلقہ افسران موجود رہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ