
امیٹھی، 29 اگست (ہ س)۔ امیٹھی ضلع کے شکل بازار تھانہ علاقے کے تحت پورے شکلا گاؤں کے قریب پاور ہاؤس کے پاس ہوئے سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، جانچ شروع کی اور ضروری قانونی کارروائی میں مصروف ہو گئی۔
ہفتہ کی شام مہونا پورب کے رہنے والے معین الدین (40) ولد قمرالدین بازار سے مٹھائی لے کر موٹر سائیکل سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شکلا گاؤں کے قریب اچانک موڑ پر ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آ رہی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد معین الدین تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں بھی آ گئے۔
حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے ایمبولینس کے ذریعے دونوں زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بازار شکل پہنچایا گیا، جہاں علاج کے دوران معین الدین کی موت ہو گئی۔ وہیں دوسری موٹر سائیکل پر سوار سمیر ولد شکیل، ساکن مہونا پورب، بھی حادثے میں زخمی ہو گئے۔ ان کا علاج سی ایچ سی بازار شکل میں جاری ہے۔
شکل بازار تھانہ انچارج گجیندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچ نامہ بھرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ معاملے میں دیگر ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد