اے ایم یو کے شعبہ سیاسیات میں نئے داخلہ لینے والے ایم اے کے طلبہ کے لیے دیکشارمبھ پروگرام کا انعقاد
اے ایم یو کے شعبہ سیاسیات میں نئے داخلہ لینے والے ایم اے کے طلبہ کے لیے دیکشارمبھ پروگرام کا انعقاد علی گڑھ، 29 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں ایم اے سیاسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن اور انسانی حقوق کے پہلے سمسٹر کے طلبہ کے لیے ان
سائنس


اے ایم یو کے شعبہ سیاسیات میں نئے داخلہ لینے والے ایم اے کے طلبہ کے لیے دیکشارمبھ پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ، 29 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات میں ایم اے سیاسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن اور انسانی حقوق کے پہلے سمسٹر کے طلبہ کے لیے انڈکشن دیکشارمبھ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں انہیں یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول، ثقافت، روایات اور علمی ورثے سے روشناس کرایا گیا۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر مرزا اسمر بیگ نے طلبہ کو واضح اہداف متعین کرنے اور منظم انداز میں ان کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ کی فکری نشوونما کے لیے یونیورسٹی کے تجربہ کار اساتذہ اور وسیع تعلیمی وسائل سے بھرپور استفادے کی ترغیب دی۔

اس سے قبل شعبہ سیاسیات کے چیئرمین پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے طلبہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اے ایم یو کی تاریخ اور ارتقائی سفر پر روشنی ڈالی اور تعلیم، علم و تحقیق اور قوم کی تعمیر میں یونیورسٹی کے ممتاز فرزندان کی خدمات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کے گراں قدر علمی ورثے کو سمجھیں اور اسے فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پروفیسر عرشی خان نے اے ایم یو کی منفرد ثقافت، روایات اور تعلیمی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے طلبہ کو ان روایات کی قدر کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ یونیورسٹی سے اپنی وابستگی پر فخر کریں اور یونیورسٹی کے وسائل سے بھرپور استفادہ کریں۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر افتخار احمد انصاری نے کی، جبکہ ڈاکٹر نغمہ فاروقی نے کلماتِ تشکر ادا کیے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande