اے ایم یو کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال میں شجرکاری مہم
علی گڑھ, 29 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کے احاطہ میں یونیورسٹی کے 1 یوپی انجینئر کمپنی این سی سی یونٹ کے اشتراک سے ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ تقریباً 40 این سی سی کیڈٹس نے ڈاکٹر بی آر امبی
بی آر امبیڈکر


علی گڑھ, 29 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال کے احاطہ میں یونیورسٹی کے 1 یوپی انجینئر کمپنی این سی سی یونٹ کے اشتراک سے ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’ مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔

تقریباً 40 این سی سی کیڈٹس نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال میں اقامت پذیر طلبہ کے ساتھ جوش و خروش سے شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد نوید خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد اطہر انصاری مہمانِ اعزازی تھے۔ دیگر مہمانوں میں ممبر انچارج اراضی و باغات پروفیسر انور شہزاد؛ ممبر انچارج دواخانہ طبیہ کالج و اے ایم یو گیس ایجنسی پروفیسر ریاض احمد، یونیورسٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی؛ ممبر انچارج، شعبہ بجلی پروفیسر شیراز کرمانی، پرووسٹ پروفیسر محمد طارق، مسٹر محمد عمران اور ایسوسی ایٹ این سی سی آفیسر مسٹر محمد دانش شامل تھے۔این سی سی کیڈٹس، وارڈنز، سینئر فوڈ مانیٹر مسٹر محمد حماد خان اور دیگر عہدیداروں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

مقررین نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سرسبز و شاداب اور پائیدار کیمپس کی تشکیل کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا کریں۔ اس موقع پر پورے کیمپس میں شجرکاری اور ماحولیاتی بیداری سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande