اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج و اسپتال میں نئی یونٹ کا افتتاح کیا
علی گڑھ, 29 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج و اسپتال میں 3 نئی سہولیات کا افتتاح کیا، جن میں کالج کی کینٹین اور شعبہ اورل میڈیسن و ریڈیولاجی اور شعبہ پبلک ہیلتھ
افتتاح


علی گڑھ, 29 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج و اسپتال میں 3 نئی سہولیات کا افتتاح کیا، جن میں کالج کی کینٹین اور شعبہ اورل میڈیسن و ریڈیولاجی اور شعبہ پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کے پوسٹ گریجویٹ کلینک شامل ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ڈینٹل کالج میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاس ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کو سازگار تعلیمی ماحول اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تعلیم و تحقیق اور مریضوں کی نگہداشت کو فروغ دینے میں مستحکم تعلیمی اور طبی بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج و اسپتال کے پرنسپل پروفیسر این ڈی گپتا نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور ڈینٹل کالج کے تئیں پروفیسر نعیمہ خاتون کی خصوصی توجہ اور دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کالج کے تعلیمی و طبی ماحول کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ حال ہی میں کالج کو ‘انڈیا ٹوڈے -96ایم ڈی آر اے 2026’ کی درجہ بندی میں ہندوستان کے سرفہرست 10 ڈینٹل کالجوں میں شامل کیا گیا ہے۔

تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد خالد، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر محمد اطہر انصاری، فنانس آفیسر جناب نورالسلام، او ایس ڈی پروفیسر سروش عمر، ممبر انچارج بلڈنگ ڈپارٹمنٹ پروفیسر ملک شعیب احمد، ایسوسی ایٹ ممبر انچارج پروفیسر رضوان احمد خاں، اسسٹنٹ انجینئر مسٹر سیف انور اور جونیئر انجینئر مسٹر ایس تاجدار حسین موجود تھے۔

شعبہ اورل میڈیسن و ریڈیولاجی کے چیئرپرسن پروفیسر پردیومن ورما اور شعبہ پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کی چیئرپرسن پروفیسر نیہا اگروال نے وائس چانسلر کی حمایت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر ڈینٹل کالج کے مختلف شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور اساتذہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande