ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول جلد ہی دوبارہ حکومت بنائے گی ، پولیس اہلکاروں کو خبردار کیا
کولکاتا، 28 اگست (ہ س)۔ اقتدار سے باہر ہونے کے تقریباً چار ماہ بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو پارٹی کی اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کیا۔ کیتھیڈرل روڈ پر ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہو
WB-Mamata-meeting-tmcp-establishment


کولکاتا، 28 اگست (ہ س)۔ اقتدار سے باہر ہونے کے تقریباً چار ماہ بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو پارٹی کی اقتدار میں واپسی کا دعویٰ کیا۔ کیتھیڈرل روڈ پر ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ کارکنوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ترنمول کانگریس جلد ہی اقتدار میں واپس آئے گی۔

ممتا نے کہا،”فکر نہ کیجئے۔ بی جے پی والے ہی بی جے پی کی ناانصافی کا جواب دیں گے۔ بہت جلد ترنمول کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔”ریلی کے دوران، ممتا بنرجی نے پولیس پر سیاسی انتقام کے تحت کام کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ترنمول کانگریس کو ریلیوں اور جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے خبردار کیا کہ وہ جلد ہی اضلاع کا دورہ کریں گی۔ اگر پولیس نے اجازت دینے سے انکار کیا تو وہ عوام کی اجازت لے کر پروگرام کریں گی اور ضرورت پڑی تو پیدل بھی چل کر جائیں گی۔

ملاقات کے دوران ٹریفک کو لے کر بھی کچھ دیر کے لیے حالات خراب ہو گئے ۔ کیتھیڈرل روڈ کی ایک لین کھلی تھی لیکن بسوں اور ٹرکوں کے داخلے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ ایک ایمبولینس بھی جام میں پھنس گئی۔ اسٹیج پر پہنچ کر ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ پولیس نے جلسہ میں خلل ڈالنے کے لیے گاڑیاں اندر بھیجا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً 25 منٹ تک مائیکروفون سے ٹریفک مینجمنٹ کا انتظام کیا۔ بعد میں، پولیس نے تارہ منڈل کے سامنے والی گلی میں بیریکیڈ لگا دیں۔

اس سے قبل ابھیشیک بنرجی نے بھی پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اقدامات پر تنقید کی ۔ جمعرات کو اپنے کیمک اسٹریٹ آفس سے اشتہار ہٹائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، ” اتنا ہی ظلم ڈھاو¿، جتنا برداشت کر سکو۔“

اس تقریب میں، ترنمول کانگریس کے کئی لیڈروں نے رتبرت بنرجی کی قیادت والے دھڑے اور این سی پی آئی میں شامل ہونے والے 20 ممبران پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا۔ انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی بھی حالت میں پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔ ممتا بنرجی نے بھی کہا کہ ان کے خلاف قانونی لڑائی جاری ہے اور انہیں عوام کے درمیان جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور تبدیلی آ رہی ہے۔

دریں اثنا، رتبرت بنرجی دھڑے نے رانی راشمونی روڈ پر ایک الگ تقریب کا انعقاد کیا۔ دونوں دھڑے ترنمول چھاتر پریشد کے یوم تاسیس پر طاقت کا مظاہرہ کرنے میں مصروف رہے۔ ممتا کی قیادت والے دھڑے کی ریلی نے زیادہ بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ تاہم، رتبرت دھڑے کے رہنماو¿ں کوہنور مجومدار اور سدیپ راہا نے اپنے پروگرام کو کامیاب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے جلسے میں لوگوں کی تعداد کی ایک حد مقرر کی تھی اور اسی کے مطابق تقریب منعقد کی گئی۔

رانی راشمنی روڈ پر ریلی میں ممتا بنرجی پر بھی شدید حملہ کیا گیا۔ ایک زمانے میں ممتا بنرجی کے قریبی ساتھی فرہاد حکیم نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی کی حکومت کے دوران کافی عرصے تک طلبہ یونین کے انتخابات نہیں کرائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے ان کے مطالبات کے باوجود انہیں نظر انداز کیا گیا، جس کے نتیجے میں داخلے کے عمل میں دلالی کرنے والے لوگ طلبہ رہنما بن گئے۔

اس دوران ممتا اور ابھیشیک نے ملک کے مختلف حصوں میں طلبا کے احتجاج کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کو ترنمول کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔

ممتا بنرجی پر اسمبلی لائبریری سے کتابیں لینے اور واپس نہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کتابیں لے کر واپس نہ کرنے والا کہا جا رہا ہے لیکن میں چاہوں تو اپنی خود کی لائبریری کھول سکتی ہوں،اتنی کتابیں ہیں۔ ممتا نے مزید کہا کہ انہیں ہر طرح سے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن عوام ہر چیز کا حساب لے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande