جموں۔سرینگر روٹ پر تیسری وندے بھارت ٹرین جلد شروع کی جائے گی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ
جموں۔سرینگر روٹ پر تیسری وندے بھارت ٹرین جلد شروع کی جائے گی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں،28 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ جموں۔سرینگر روٹ پر تیسری وندے بھارت ٹرین جلد شروع کی جائے گی۔ انہوں نے اسے جموں و کشمیر کے عوام کے لی
Dr jatin


جموں۔سرینگر روٹ پر تیسری وندے بھارت ٹرین جلد شروع کی جائے گی:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں،28 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ جموں۔سرینگر روٹ پر تیسری وندے بھارت ٹرین جلد شروع کی جائے گی۔ انہوں نے اسے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کوجاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام کے مطالبے پروزارتِ ریلوے نے ادھم پور میں وندے بھارت ٹرین کے ٹھہراؤ کی منظوری بھی دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھم پور میں ٹرین کے قیام کی منظوری اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ پہلے یہاں ٹرین روکنا ممکن نہیں سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے اس پیش رفت پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزارتِ ریلوے اور وزیرِ ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ریلوے رابطے کی توسیع نے گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں رفتار حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق جموں میں 1972 میں ریلوے اسٹیشن قائم ہونے کے بعد تقریباً پانچ دہائیوں تک ریلوے نیٹ ورک میں بڑی توسیع نہیں ہوئی، تاہم بعد میں کٹھوعہ، ادھم پور اور وادیٔ کشمیر تک ریلوے رابطہ قائم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے باعث وادیٔ کشمیر تک ریلوے پہنچانا ایک مشکل چیلنج تھا، لیکن تمام رکاوٹوں کے باوجود منصوبہ مکمل کیا گیا۔

مرکزی وزیر نے ریاسی میں دریائے چناب پر تعمیر کیے گئے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کو انجینئرنگ کا عظیم کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں۔سرینگر ریلوے سفر سیاحوں کے لیے بھی خصوصی کشش کا باعث بن گیا ہے اور بڑی تعداد میں سیاح راستے کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹرین کا سفر اختیار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande