ای ڈی نے گروگرام میں واٹیکا گروپ کی 33 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
۔دہلی-این سی آر میں کمپنی کے سات مقامات پر چھاپے مارے گئے -کمپنی پر لوگوں سے پیسے لے کر پلاٹ نہ دینے کا الزام ۔2010 اور 2012 کے درمیان گاہکوں سے تقریباً 260.30 کروڑ روپے لئے تھے گروگرام، 28 اگست (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی-این
Enforcement directorate


۔دہلی-این سی آر میں کمپنی کے سات مقامات پر چھاپے مارے گئے

-کمپنی پر لوگوں سے پیسے لے کر پلاٹ نہ دینے کا الزام

۔2010 اور 2012 کے درمیان گاہکوں سے تقریباً 260.30 کروڑ روپے لئے تھے

گروگرام، 28 اگست (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی-این سی آر میں ریئل اسٹیٹ کمپنی واٹیکا لمیٹڈ اور اس کے پروموٹر ڈائرکٹرس کے سات مقامات پر چھاپے مارے۔ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کے تحت مارے گئے چھاپے جمعرات کی رات دیر گئے جاری رہے۔ چھاپے ماری کے دوران ای ڈی نے تقریباً 33 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کر لیے۔

ای ڈی کے مطابق یہ کیس واٹیکا انڈیا نیکسٹ اور واٹیکا انڈیا نیکسٹ -2 پروجیکٹس سے متعلق ہے۔ کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے صارفین کو پلاٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرکے پیسے لیے لیکن پلاٹ فراہم نہیں کیے گئے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 2010 سے 2012 کے درمیان صارفین سے تقریباً 260.30 کروڑ روپے لیے گئے، لیکن صرف 120 کروڑ روپے کے پلاٹ ہی فراہم کیے گئے۔ بقیہ پلاٹ 14 سال گزرنے کے باوجود صارفین کونہیں ملے ہیں۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ اس پروجیکٹ کے 14 پلاٹ صارفین کی رضامندی کے بغیر تیسرے فریق کو فروخت کیے گئے۔

چھاپوں کے دوران، جائیداد کے دستاویزات، آڈٹ شدہ مالیاتی ریکارڈ، ٹالی ڈیٹا اور پروموٹرز سے متعلق فنڈ کی منتقلی سے متعلق دستاویزات برآمد کی گئیں۔ صارفین سے جمع کیے گئے فنڈز سے متعلق کئی ڈیجیٹل ڈیوائس اور دستاویزات بھی ملے ہیں۔ ای ڈی نے تقریباً 33 کروڑ روپے کی تین لگژری گاڑیاں، زیورات، بینک اکاو¿نٹس اور سیکیورٹیز ضبط/منجمد کر دیے۔ ای ڈی نے واٹیکا کے پروموٹر ڈائرکٹرس انل بھلا، گوتم بھلا اور گورو بھلا کے خلاف ای سی آئی آر درج کی ہے۔ یہ معاملہ دہلی پولیس کے ای او ڈبلیو کے ذریعہ درج کئی ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande