یوگی حکومت نے 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو مفت بس سفر کی شکل میں ایک اور بڑی سہولت دی
لکھنؤ، 28 اگست (ہ س)۔ ریاست کی 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے یوگی حکومت نے اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی عام بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع کی ہے۔ حکومت نے ان خواتین کے لیے ایک اور بڑی راحت کا یہ اضافہ کیا
FREE-BUS-TRAVEL-WOMEN-OVER-AGE


لکھنؤ، 28 اگست (ہ س)۔ ریاست کی 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے یوگی حکومت نے اتر پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی عام بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع کی ہے۔ حکومت نے ان خواتین کے لیے ایک اور بڑی راحت کا یہ اضافہ کیا ہے کہ انہیں اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کسی خاص کارڈ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ اہل خواتین مسافر اپنی عمر ثابت کرنے کے لیے آدھار کارڈ یا ووٹر شناختی کارڈ دکھا کر ہفتہ (29 اگست) سے بس میں مفت سفر کر سکیں گی۔ یہ انتظام ’لوک ماتا اہلیہ بائی ماتر شکتی یاترا یوجنا‘کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مطابق اہل خواتین کو سفر کے دوران کنڈکٹر کو اپنا آدھار کارڈ یا ووٹر شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ کنڈکٹر دستاویز پر درج تاریخ پیدائش کی بنیاد پر ان کی عمر کی تصدیق کرے گا اور ای ٹی آئی ایم مشین سے صفر قیمت کا ٹکٹ جاری کرے گا۔ اس ٹکٹ کے لیے کوئی کرایہ نہیں لیا جائے گا۔ ٹکٹ میں بس نمبر، سفر کے آغاز اور منزل کے مقامات سیتضروری معلومات ہوں گی۔

عام کلاس بسوں میں سہولت میسر ہوگی

ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے کہا کہ یہ مفت سفری سہولت کارپوریشن اور معاہدہ شدہ بسوں دونوں کے عام زمرے میں دستیاب ہوگی۔ ہر مفت سفر کے لیے صفر قیمت کا ٹکٹ جاری کرنا لازمی ہوگا، تاکہ مکمل سفری ریکارڈ ایم آئی ایس/کلاو¿ڈ پر مبنی ڈیٹا سرور پر ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہو۔ اس سے اسکیم کے نفاذ میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور سفری ڈیٹا کی نگرانی میں مدد ملے گی۔

اسمارٹ کارڈ کا عمل بھی الگ سے ہوگا

ٹرانسپورٹ کارپوریشن اہل استفادہ کنندگان کو الگ سے اسمارٹ کارڈ بھی جاری کرے گا۔ تاہم، مفت سفر کے لیے فوری اسمارٹ کارڈ لازمی نہیں ہے۔ فی الحال، خواتین آدھار یا ووٹر آئی ڈی کے ذریعہ اپنی اہلیت ثابت کرکے اسکیم کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ کارپوریشن نے تمام آپریٹرز کو اسکیم کی اہلیت اور دستاویزات کے عمل سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کرایہ وصول کرنے پر کارروائی کی جائے گی

کارپوریشن کی ہدایت کے مطابق، اسکیم کے تحت اہل خواتین مسافروں سے کوئی کرایہ طلب یا وصول نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی اہل خاتون سے غلط کرایہ وصول کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔ علاقائی افسران اور ڈپو انچارج اسکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے نگرانی کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande