اے ایم یو کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے ڈاکٹر ہدیٰ نفیس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
علی گڑھ, 27 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے شعبہ صیدلہ، اجمل خاں طبیہ کالج کی ڈاکٹر ہدیٰ نفیس کے اچانک اور ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فیکلٹی کے اساتذہ نے ڈاکٹر ہدیٰ نفیس کو ایک فرض شناس
اے ایم یو کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے ڈاکٹر ہدیٰ نفیس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


علی گڑھ, 27 اگست (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے شعبہ صیدلہ، اجمل خاں طبیہ کالج کی ڈاکٹر ہدیٰ نفیس کے اچانک اور ناگہانی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

فیکلٹی کے اساتذہ نے ڈاکٹر ہدیٰ نفیس کو ایک فرض شناس معلمہ اور انتہائی محترم رفیق کار کے طور پر یاد کیا، جو اپنے نظم و ضبط، انکسار اور اعلیٰ تعلیمی اقدار سے وابستگی کے لیے معروف تھیں۔

تعزیتی قرارداد پیش کرتے ہوئے فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی ڈین پروفیسر سیدہ امینہ ناز نے کہا کہ ڈاکٹر نفیس کے اچانک انتقال سے ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پُر کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے سوگوار اہل خانہ، رفقائے کار اور بہی خواہوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں انہیں صبر، حوصلہ اور سکون عطا کیے جانے کی دعا کی۔ مرحومہ کی ایصالِ ثواب کے لیے دعاء کا اہتمام کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande