جرمنی کو 3-1 سے شکست دے کر ہندوستان نے تاریخ رقم کی، خواتین ہاکی ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی
ایمسٹل وین، 27 اگست (ہ س)۔ بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر کی ٹیم جرمنی کو 3-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے ٹورنام
جرمنی کو 3-1 سے شکست دے کر ہندوستان نے تاریخ رقم کی، خواتین ہاکی ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی


ایمسٹل وین، 27 اگست (ہ س)۔

بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر کی ٹیم جرمنی کو 3-1 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، جو 1974 کے بعد خواتین کے ورلڈ کپ میں ٹیم کی بہترین کارکردگی ہے۔

پہلے دو کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کر سکیں، لیکن تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے اپنے کھیل کا معیار پوری طرح بدل دیا۔ ایشیکا نے شاندار گول کرکے ہندوستان کا کھاتہ کھولا، جس کے فوراً بعد نونیت کور نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے برتری دگنی کردی۔

بھارتی ٹیم یہیں نہیں رکی بلکہ چوتھے کوارٹر میں بھی اپنا دباو¿ برقرار رکھا۔ 47ویں منٹ میں کپتان سلیمہ ٹیٹے کے شاندار پاس پر نونیت نے جرمن دفاع کو چکمہ دیتے ہوئے اپنا دوسرا گول داغا اور ہندوستان کو 3-0 کی مضبوط برتری دلا دی۔

جرمنی نے آخری لمحات میں واپسی کی کوشش کی۔ 59ویں منٹ میں لِن کرِنگس نے گول کرکے فرق ضرور کم کیا، لیکن بھارتی دفاعی صف نے آخری لمحے تک مضبوطی سے محاذ سنبھالے رکھا۔ مقابلہ ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل جرمنی کو پنالٹی کارنر بھی ملا، لیکن ہندوستان نے اسے ناکام بنا کر 3-1 کی تاریخی جیت یقینی بنالی۔

اس سے قبل میچ کے ابتدائی 30 منٹ انتہائی مسابقتی رہے۔ جرمنی نے گیند پر زیادہ قبضہ رکھا، لیکن بھارتی گول کیپر اور دفاعی صف نے اسے کوئی بڑا موقع نہیں دیا۔ ہندوستان کی جانب سے بیچو دیوی نے اہم سیو کیے، جبکہ نونیت، سلیمہ ٹیٹے اور لالریمسیامی نے مسلسل جرمن گول پر دباو¿ بنائے رکھا۔

ہندوستان نے اس ورلڈ کپ مہم میں چھ میچوں میں دو جیت، تین ڈرا اور صرف ایک شکست درج کی۔ ٹیم کو واحد شکست موجودہ چیمپئن نیدرلینڈز کے خلاف ملی۔ ہندوستان نے چین، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کو ڈرا پر روکا، جبکہ جنوبی افریقہ کو 6-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپنی سب سے بڑی جیت درج کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande