امراوتی میں نومولود بچوں کی اموات پر وجے وڈیٹیوار کا سخت رد عمل، وزیر صحت اور متعلقہ افسران کے خلاف مقدمے کا مطالبہ
امراوتی، 26 اگست (ہ س)۔ امراوتی کے ضلع خواتین اسپتال کے نومولود انتہائی نگہداشت یونٹ میں لگنے والی خوفناک آگ میں تین نومولود بچوں کی موت کے معاملے پر کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما وجے وڈیٹیوار نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وڈیٹیوا
Wadettiwar Demands Criminal Action Against Health Minister


امراوتی، 26 اگست (ہ س)۔ امراوتی کے ضلع خواتین اسپتال کے نومولود انتہائی نگہداشت یونٹ میں لگنے والی خوفناک آگ میں تین نومولود بچوں کی موت کے معاملے پر کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما وجے وڈیٹیوار نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وڈیٹیوار نے بدھ کو اسپتال کا دورہ کرکے واقعے کی معلومات حاصل کیں اور الزام عائد کیا کہ اسپتال کے حفاظتی انتظامات میں سنگین خامیاں اور فائر سیفٹی آڈٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود اس کی تجدید نہ ہونے سے حکومت کے صحت نظام پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔وڈیٹیوار نے مطالبہ کیا کہ امراوتی میں نومولود بچوں کی موت کے لیے وزیر صحت اور متعلقہ افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے ہی محکمہ فائر بریگیڈ نے اسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی آڈٹ کی تجدید کے سلسلے میں ہدایات دی تھیں، لیکن اس پر کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت محض تحقیقات کا اعلان کرکے اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔ تحقیقات کی رپورٹ آٹھ دن کے اندر جاری کی جانی چاہیے۔ وڈیٹیوار نے الزام لگایا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعمیرات عامہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں، جبکہ اس معاملے میں وزیر صحت اور محکمہ تعمیرات عامہ کے متعلقہ افسران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔اسپتال کے معائنے کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں وڈیٹیوار نے شِلّر کمپنی کے وینٹی لیٹر پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے کئی سوالات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں بھی اسی اسپتال میں وینٹی لیٹر سے متعلق ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات کی گئی تھیں، لیکن چار سال گزرنے کے باوجود رپورٹ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی کوئی کارروائی ہوئی۔ وڈیٹیوار کے مطابق 2022 کے واقعے میں بھی شِلّر کمپنی کا وینٹی لیٹر استعمال ہوا تھا اور موجودہ حادثے میں بھی اسی کمپنی کے آلات سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان وینٹی لیٹرز کو اسپتال سے ہٹایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں اس کمپنی کے بڑی تعداد میں وینٹی لیٹر استعمال کیے جا رہے ہیں، اس لیے یہ معاملہ مہاراشٹر کے لاکھوں مریضوں کی زندگی سے متعلق ہے۔وڈیٹیوار نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کو خط لکھ کر ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں سے شِلّر کمپنی کے وینٹی لیٹر ہٹانے اور ان کی جگہ نئے وینٹی لیٹر نصب کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا یہ وینٹی لیٹر چین میں تیار کردہ ہیں اور کیا کسی دباؤ کے تحت ان آلات کی خریداری کی گئی تھی۔ وڈیٹیوار نے کہا کہ 2022 میں تحقیقات کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اب موجودہ واقعے کے بعد وزیر صحت کو آٹھ دن کے اندر تحقیقات کی رپورٹ جاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آئندہ اسمبلی اجلاس میں امراوتی واقعے کا معاملہ پوری شدت سے اٹھائے گی اور حکومت سے جواب طلب کرے گی۔انہوں نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ وڈیٹیوار نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ ایک نرس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ بچوں کی جان بچائی اور کہا کہ اس بہادری کو مناسب طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ وڈیٹیوار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا واقعہ پیش آنے کے بعد اگر محکمہ صحت اور محکمہ تعمیرات عامہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں تو یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande