تین لاکھ روپے کی لوٹ میں کارروائی نہ کرنے داروغہ سمیت پانچ پولیس اہلکار معطل
جونپور، 26 اگست (ہ س)۔ سستے داموں سونا دلانے کا جھانسہ دے کر ایک تاجر کوبلاکر 3 لاکھ روپے لوٹنے کے معاملے میں جلال پور پولیس کے طرز عمل پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود بروقت مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کے خلاف موثر
FIVE-POLICE-PERSONNEL-SUSPENDED


جونپور، 26 اگست (ہ س)۔ سستے داموں سونا دلانے کا جھانسہ دے کر ایک تاجر کوبلاکر 3 لاکھ روپے لوٹنے کے معاملے میں جلال پور پولیس کے طرز عمل پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود بروقت مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر ایریا انچارج سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو بدھ کے روز معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی وارانسی ریجن کی ہدایت پر کی گئی تحقیقات میں پولیس کی لاپرواہی کا انکشاف ہونے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

سوشل میڈیا سیل وارانسی رینج کے مطابق، 25 اگست کی شام تقریباً 7:35 بجے شکرمنڈی کے رہنے والے آکاش سیٹھ نے ڈی آئی جی وارانسی رینج کو اپنے سی یو جی نمبر پر فون کیا اور شکایت کی کہ اسے ایک نامعلوم نمبر sy رعایتی قیمت پر سونا خریدنے کا وعدہ کرکے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔ وہ اپنے دوست سوربھ پرتاپ کے ساتھ تین لاکھ روپے لے کر جلال پور کے اجری گاو¿ں پہنچا۔

الزام ہے کہ وہاں اجے سنگھ، شبھم سنگھ، اندرجیت سروج اور وشال سنگھ نے اس کی پٹائی کی، 3 لاکھ روپے لوٹ لیے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ڈی آئی جی کی ہدایت پر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کی جانچ کی۔ شکایت کے درست ثابت ہونے کے بعد، 26 اگست کو جلال پور پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ، جرم نمبر 383/2026 درج کیا گیا۔ بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی گئی۔

پولیس نے اجے سنگھ عرف پنٹو، شبھم سنگھ اور اندراجیت سروج کو گرفتار کرلیا۔ ان سے چوری شدہ 3 لاکھ روپے اور کار یو پی 65سی ایف 1241 برآمد ہوئی۔ چوتھے ملزم وشال سنگھ کی تلاش جاری ہے۔

سب انسپکٹر رام بھون یادو، ریکروٹ کانسٹیبل راج سنگھ، ریکروٹ کانسٹیبل شیوا سنگھ، ہیڈ کلرک سنتوش مشرا اور کمپیوٹر آپریٹر مہیندر کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ فوجداری مقدمات کی کارروائی میں غفلت کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande