چینی کی قیمت پر راہل گاندھی کے بیان کو لے کر دلیپ گھوش نے نشانہ سادھا
کولکاتا، 26 اگست (ہ س)۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست کے پنچایت و دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے سابقہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر لوک سبھا میں قائد
چینی کی قیمت پر راہل گاندھی کے بیان کو لے کر دلیپ گھوش نے نشانہ سادھا


کولکاتا، 26 اگست (ہ س)۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست کے پنچایت و دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے سابقہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کے تبصرے کے حوالے سے وزیر دلیپ گھوش نے کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں کیا سستا تھا؟ اگر فیصد کے حساب سے موازنہ کریں گے تو معلوم ہوگا کہ اب سب کچھ سستا ہے۔ ان کے پاس اب اٹھانے کے لیے کوئی مسئلہ یا موضوع نہیں بچا ہے۔ حکومت اتنا اچھا کام کر رہی ہے کہ ان کے پاس بولنے یا مخالفت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ وہ ابھی کیا کہہ رہے ہیں اور مستقبل میں کیا کریں گے؟ ماضی میں آپ نے کیا کیا تھا؟ آپ نے 10 سال تک ملک پر حکومت کی۔ آپ نے ملک کو کس حالت میں چھوڑا تھا؟

بدھ کی صبح نیو ٹاو¿ن میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران وندے ماترم کے معاملے پر وزیر دلیپ گھوش نے کہا کہ کھڑگے جی اور راہل جی چاہے جو بھی کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پارلیمنٹ میں پہلے ہی ایک قانون منظور ہو چکا ہے۔ آئین اور آزادی کے بعد ”وندے ماترم“ کو منظوری دی گئی ہے اور ملک کے عوام نے اسے احترام کے ساتھ قبول کیا ہے۔ اب پورے ملک میں ”وندے ماترم“ گایا جا رہا ہے اور اسے لے کر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande