علی گڑھ میں 29 اور 30 اگست کو ایف او جی ایس آئی پریوینٹو آنکولوجی کانکلیو
علی گڑھ میں 29 اور 30 اگست کو ایف او جی ایس آئی پریوینٹو آنکولوجی کانکلیو علی گڑھ، 26 اگست (ہ س)۔ کینسر سے بچاؤ، بروقت اسکریننگ اور ابتدائی تشخیص کے حوالے سے عوامی بیداری بڑھانے کے مقصد سے ایف او جی ایس آی – پریوینٹو آنکولوجی 2026 کا انعقاد 29 اور
ڈاکٹر پریس کانفرنس


علی گڑھ میں 29 اور 30 اگست کو ایف او جی ایس آئی پریوینٹو آنکولوجی کانکلیو

علی گڑھ، 26 اگست (ہ س)۔ کینسر سے بچاؤ، بروقت اسکریننگ اور ابتدائی تشخیص کے حوالے سے عوامی بیداری بڑھانے کے مقصد سے ایف او جی ایس آی – پریوینٹو آنکولوجی 2026 کا انعقاد 29 اور 30 اگست کو جی ٹی روڈ واقع ہوٹل رمادا، علی گڑھ میں کیا جائے گا۔ اس سال کانکلیو کا موضوع “ کینسر سے بچاو کی طاقت کے بارے میں سیکھیں” رکھا گیا ہے۔

منتظمین کے مطابق پروگرام میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے کینسر کے خطرات، بچاؤ، باقاعدہ اسکریننگ اور ابتدائی علامات کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ خصوصی طور پر خواتین میں بریسٹ، سروائیکل، اووریئن، اینڈومیٹریل اور ولول کینسر سے متعلق موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

کانکلیو میں ملک کے مختلف حصوں سے 100 سے زائد ماہر ڈاکٹروں کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پی جی کوئز، ای-پوسٹر پرزینٹیشن اور سائنسی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ منتظمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کینسر کی ابتدائی علامات کو نظرانداز نہ کریں اور ضرورت پڑنے پر بروقت طبی مشورہ حاصل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande