
رائے بریلی، 23 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش میں ضلع رائے بریلی کے جگت پور پولیس تھانہ علاقے میں ایک مندر کے سیوادار کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قبضے میں لے لیا اور فارنسک ٹیم کی مدد سے تفتیش شروع کر دی۔
ضلع کے جگت پور پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت آنے والے چیچولی گاوں کا رہائشی رام لکھن (60) گاوں کے مندر میں خدمت گار تھا اور مندر کے احاطے میں رہتا تھا۔
اتوار کی صبح گاوں والے سیوادارکے کمرے میں گئے اور دیکھا کہ لاش خون سے لت پتھ پڑی ہے۔ گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
گاوں والوں نے بتایا کہ سیوادار شادی شدہ نہیں تھا اور اس کا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں تھا۔ اس نے گاوں کے باہر ایک مندر بنایا اور وہاں رہتا تھا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آلوک کمار سنگھ نے کہا کہ مندر کے سیوادارکو تیز دھار ہتھیار سے مارا گیا۔ فارنسک ٹیم کی مدد سے شواہد کی جانچ کی جا رہی ہے، معاملہ کا خلاصہ جلد سامنے آئے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی