پندرہ سال سے مفرور رنگداری ملزمجے پور سے گرفتار
نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ جبری وصولی کے 2008 کے ایم معاملے میں تقریباً 15 سال سے مفرور ملزم کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ساو¿تھ ویسٹرن رینج نے جے پور سے گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کی شناخت 72 سالہ ہری سنگھ شیخاوت کے طور پر ہوئی ہے جو جے پور، راجستھ
Special-Cell-Extortion-case-


نئی دہلی، 22 اگست (ہ س)۔ جبری وصولی کے 2008 کے ایم معاملے میں تقریباً 15 سال سے مفرور ملزم کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ساو¿تھ ویسٹرن رینج نے جے پور سے گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کی شناخت 72 سالہ ہری سنگھ شیخاوت کے طور پر ہوئی ہے جو جے پور، راجستھان کا رہنے والا ہے۔ وہ ایک معروف گارمنٹ کمپنی میں کام کرنے کے دوران کمپنی سے جبری وصولی کرنے کی کوشش کے معاملے میں مطلوب تھا۔ بار بار عدالت میں پیش نہ ہونے پر انہیں 2016 میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔

ایک پولیس افسر کے مطابق، ملزم کے خلاف ایف آئی آرنمبر12/2008، مورخہ 15مارچ 2008 کو اسپیشل سیل تھانے میںتعزیرات ہند کی دفعہ 384، 389، 506 اور 511 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے وہ اپنا ٹھکانہ بدلتا رہا۔ عدالت نے اسے 2 اپریل 2016 کو مفرور قرار دیا تھا۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل سیل کی ٹیم نے ایسے بدمعاشوں پر انسانی نگرانی بڑھا دی تھی۔ انسپکٹر سندیپ یادو اور انسپکٹر نیرج کمار کی قیادت میں ایک ٹیم کو ہری سنگھ کی تلاش کے لیے تعینات کیا گیا۔ تقریباً ایک ماہ تک مسلسل سراغ اکٹھے کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ہری سنگھ گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے گجرات گیا اور بعد میں راجستھان میں رہنے لگا۔ 13 اگست کو ٹیم کو اطلاع ملی کہ وہ جے پور میں چھپا ہوا ہے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم جے پور روانہ ہوگئی۔ کئی جگہوں پر تلاشی لینے کے بعد ٹیم نے تصدیق کی کہ وہ رہائشی سوسائٹی میں چھپا ہوا ہے۔ اس کے بعد جگہ جگہ چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہری سنگھ شیخاوت نے ایکس ایل آر آئی سے گریجویشن کیا ہے اور کئی مشہور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکا ہے۔ 2008 میں، ایک گارمنٹس کمپنی میں ملازمت کے دوران، اس نے کمپنی سے جبری رقم وصول کرنے کی کوشش کی۔ اسی معاملے میں اس کے خلاف رنگداری سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس کے بعد، وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فرار ہو گیا اور مختلف ریاستوں میں اپنا ٹھکانہ بدلتا رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande