

نقلی نوٹوں کے ساتھ جعلساز گروہ کے چار ارکان گرفتار
ارریہ، 21 اگست (ہ س)۔ ضلع کے نرپت گنج تھانے کی پولیس نے جمعرات کی شام جھنگلی چوک کے قریب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے نقلی سونا اور پیسہ لالچ دے کر ٹھگی کرنے والا گروہ کے چار شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نےگروہ کے چار ارکان کو موقع پر ہی گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ چار دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گرفتار گروہ کے ارکان میں سے تین کا تعلق نرپت گنج تھانہ علاقے سے ہے، جبکہ ایک کا تعلق نیپال کے مورنگ ضلع سے ہے۔
پولیس نے ان کے قبضے سے 500، 200 اور 100 روپے کے نوٹوں کے دس بنڈل برآمد کئے ہیں جن میں اوپر اور نیچے اصلی نوٹ اور اندر سے کھلونا نوٹ رکھے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی تین موٹر سائیکلیں اور دو موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ نرپت گنج تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی یہ کارروائی نرپت گنج تھانہ انچارج سنجے کمار کی قیادت میں ایک ٹیم نے کی۔
اس معاملے میں گرفتار ہونے والے ارکان میں نرپت گنج تھانہ علاقہ کے مدھورا کا 31 سالہ پنکج کمار پاسوان، کھیرا گڑھیا گاؤں کا 45 سالہ منوج پاسوان، کھیرا گڑھیا گاؤں کا 31 سالہ سمیر الدین اور نیپال کے ہریچا ضلع کا نیتا جی چوک کے 38 سالہ چوڈامنی چودھری شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan