
ممبئی ، 20 اگست(ہ س)۔
ممبئی میں باندرہ اور ماہم کے درمیان چلتی لوکل ٹرین سے دھکا دیے جانے کے
بعد گرنے سے 62 سالہ مسافر کی موت ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی باندرہ گورنمنٹ ریلوے
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش
جی آر پی کی جانب سے کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق
یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر تقریباً 1.24 بجے پیش آیا۔ چرچ گیٹ سے بوریولی جانے والی
سلو لوکل ٹرین میں سوار مسافروں کے درمیان معمولی تنازع ہوا۔ الزام ہے کہ اسی
دوران ایک شخص نے دوسرے مسافر کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا، جس کے نتیجے میں وہ
ماہم اور باندرہ اسٹیشن کے درمیان ٹرین سے گر گیا۔
واقعے کی
اطلاع ملنے کے بعد جی آر پی کے سب انسپکٹر ارون کمار پانڈے ریلوے ملازمین اور پولیس
اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس کو ریلوے ٹریک کے کنارے ایک شخص شدید زخمی
اور بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ اسے دوپہر تقریباً 2.45 بجے علاج کے لیے باندرہ ویسٹ
میں واقع بھابھا اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔پولیس کے
مطابق متوفی کی شناخت سانتاکروز ایسٹ کے رہنے والے کیجیٹن پال ڈینس پیریس کے طور
پر ہوئی ہے، جن کی عمر 62 سال تھی۔
اس
معاملے میں جی آر پی نے 48 سالہ امجد سفرالدین شیخ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ٹیم
گرفتار ملزم سے واقعے کے سلسلے میں تفصیلی پوچھ گچھ کر رہی ہے اور معاملے کے دیگر
پہلوؤں کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے