’دہلی کو کچرے سے آزادی‘ مہم کے ضمن میں لال قلعہ میں خصوصی صفائی مہم
نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی ''دہلی کو کچرے سے آزادی'' مہم کے تسلسل میں، پرانی دہلی زون کی زونل ٹیم نے لال قلعہ کے احاطے میں اور اس کے آس پاس تقریب کے بعد صفائی ستھرائی کی ایک خصوصی مہم چلائی۔ یہ مہم زون صدر اوشا
صفائی


نئی دہلی، 20 اگست (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی 'دہلی کو کچرے سے آزادی' مہم کے تسلسل میں، پرانی دہلی زون کی زونل ٹیم نے لال قلعہ کے احاطے میں اور اس کے آس پاس تقریب کے بعد صفائی ستھرائی کی ایک خصوصی مہم چلائی۔ یہ مہم زون صدر اوشا شرما اور علاقائی کونسلر سمن گپتا کی موجودگی میں چلائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کنیکا بھی موجود تھیں۔

یوم آزادی کی تقریبات کے کامیاب انعقاد کے بعد لال قلعہ اور اس کے آس پاس صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے کارپوریشن کی ٹیم خصوصی طور پر صفائی مہم چلا رہی ہے۔ مہم کے تحت مقام پر جمع ہونے والے کچرے کو ہٹانے، سڑکوں اور آس پاس کے علاقوں کی صفائی اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایم سی ڈی کی صفائی ستھرائی ٹیم کے ذریعے مقام اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو مسلسل نگرانی کے ذریعے ضرورت کے مطابق یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ تقریب کے بعد بھی علاقے کی صفائی اور خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

ایم سی ڈی نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر کچرا نہ پھینکیں، مقررہ مقامات پرہی کچرا پھینکیں اور دہلی کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک بنانے کی مہم میں فعال طور پر حصہ لیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande