فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپس کے معاملے پر بی جے پی جدوجہد کرے گی
فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپس کے معاملے پر بی جے پی جدوجہد کرے گیحیدرآباد ،20 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدراین رام چندرراؤنے خبردارکیا ہے کہ کانگریس حکومت کے خلاف پارٹی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک طلبہ کے زیر التوا فیس ری ا
فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپس کے معاملے پر بی جے پی جدوجہد کرے گی


فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپس کے معاملے پر بی جے پی جدوجہد کرے گیحیدرآباد ،20 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدراین رام چندرراؤنے خبردارکیا ہے کہ کانگریس حکومت کے خلاف پارٹی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک طلبہ کے زیر التوا فیس ری ایمبرسمنٹ اور اسکالرشپ کی رقم جاری نہیں کردی جاتی۔ کریم نگرمیں بھارتیہ جنتا یووامورچہ(بی جے وائی ایم) کی جانب سے منعقدہ ’’فیس بقایاجات—بی جے پی کی لڑائی‘‘ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رام چندرراؤنے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی حکومت تقریباً 8,000کروڑ روپے کے فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات ادا نہ کرکے ’’طلبہ کی زندگیوں اورمستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ بھرمیں تقریباً 20 لاکھ طلبہ زیرالتوا ادائیگیوں کے منتظرہیں،جبکہ متعدد تعلیمی ادارے مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اوراساتذہ وعملے کی تنخواہیں ادا کرنے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔

رام چندرراؤنے الزام لگایا کہ ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ریاستی کابینہ نے پیشگی طورپر2,000 کروڑروپے جاری کرنےکا فیصلہ کیاتھا، لیکن اب تک ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگی میں تاخیر کے باعث طلبہ اور ان کے والدین شدید مالی اور ذہنی پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر اپنے انتخابی ’’یوتھ ڈیکلریشن‘‘ میں کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے کا بھی الزام لگایا اورکہا کہ بی جے پی بقایاجات کی مکمل ادائیگی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ بی جے وائی ایم کے ریاستی صدرگنیش کونڈے نے کہا کہ نوجوانوں کی تنظیم گزشتہ ایک ماہ سے طلبہ کے حقوق اور اسکالرشپ جاری کرنے کے مطالبے کو لے کر نچلی سطح پر جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے احتجاج روکنے کی کوشش میں کالج انتظامیہ اور طلبہ کو نوٹس جاری کرنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر شانتی کمار،بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر گنیش کونڈے، ضلعی صدرسینی ملیشم، کریم نگر کے میئر سرینواس، ڈپٹی میئرسنیل راؤ، سابق رکن اسمبلی بوڈیگے شوبھا اور ہزاروں طلبہ و نوجوانوں نے شرکت کی۔

۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande