موٹے منافع کا لالچ دے کر 3.05 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام، مقدمہ درج
جودھپور، 19 اگست (ہ س)۔ شہر کے شاستری نگر سی سیکٹر میں رہنے والی ایک خاتون سے کچھ لوگوں نے سرمایہ کاری کے نام پر 3.05 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ متاثرہ خاتون نے ایک خاندان کے چند افراد کو نامزد کرتے ہوئے کھانڈا پھلصا تھانے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ
موٹے منافع کا لالچ دے کر 3.05 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام، مقدمہ درج


جودھپور، 19 اگست (ہ س)۔

شہر کے شاستری نگر سی سیکٹر میں رہنے والی ایک خاتون سے کچھ لوگوں نے سرمایہ کاری کے نام پر 3.05 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ متاثرہ خاتون نے ایک خاندان کے چند افراد کو نامزد کرتے ہوئے کھانڈا پھلصا تھانے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شاستری نگر سی سیکٹر کی رہائشی آشا اتم چندانی، اہلیہ نریندر اتم چندانی، نے رپورٹ درج کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جالوری گیٹ سرکل کے قریب رہنے والے شبھدرا رنگا، رشبھ رنگا اور آنندی لال رنگا وغیرہ نے مل کر سال 2022 میں سرمایہ کاری کرنے کی بات کہہ کر انہیں بھاری منافع کا لالچ دیا تھا۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ انہوں نے مذکورہ افراد کو 3.05 کروڑ روپے دیے تھے، لیکن نہ تو انہیں منافع دیا گیا اور نہ ہی اب ان کی اصل رقم واپس کی جا رہی ہے۔ کھانڈا پھلصا پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق گزشتہ چار سال سے یہ رقم سرمایہ کاری کے طور پر دی جا رہی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande