
فتح پور، 18 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع فتح پور میں گزشتہ رات پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہو گیا۔ تصادم کے دوران گولی لگنے سے ایک بدمعاش زخمی ہو گیا، جبکہ فرار ہونے والے دو دیگر بدمعاشوں کو پولیس نے گھیرا بندی کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار بدمعاش بکیور اور اونگ تھانہ علاقوں میں درج چوری اور دیگر کئی معاملات میں مطلوب چل رہے تھے۔
بکیور تھانہ پولیس اور کرائم برانچ ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں دیومئی نہر پلیا کے پاس گزشتہ دیر رات تصادم کے دوران رفیق ولد شفیق ساکن کچھیورا، تھانہ جہاں آباد کے بائیں پیر میں گولی لگی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا۔ وہیں نسیم ولد ستار عرف بھلی اور جاوید ولد نفیس، دونوں ساکن تیجا نگر تھانہ جہاں آباد، کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی 315 بور طمنچے، دو کھوکھا کارتوس، تین زندہ کارتوس، سفید رنگ کی بولیرو کار، 12,500 روپے نقد، لوہے کی راڈ اور چار موبائل فون برآمد کیے ہیں۔
بکیور تھانہ انچارج دیواکر سنگھ نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش بکیور اور اونگ تھانہ کے تحت کئی مجرمانہ وارداتوں میں مطلوب چل رہے تھے۔ ضلع فتح پور سمیت دیگر اضلاع میں 15 سے زیادہ مقدمات میں مطلوب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار بدمعاشوں کو جیل بھیجنے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن