بینک لوٹ کا منصوبہ بنا رہے بدمعاشوں سے پولیس کا انکاؤنٹر، ایک بدمعاش کو گولی لگی
کوڈرما، 18 اگست (ہ س)۔ ضلع کے تلیا تھانہ علاقے کے اندروا-جھلناکنڈ میں بینک لوٹ کا منصوبہ بنا رہے مجرموں اور تلیا تھانہ پولیس کے درمیان پیر کی رات انکاؤنٹرہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے۔ وہیں، مجرموں کی پکڑ دھکڑ
ایس پی زخمی سے معلومات لیتے ہوئے


کوڈرما، 18 اگست (ہ س)۔ ضلع کے تلیا تھانہ علاقے کے اندروا-جھلناکنڈ میں بینک لوٹ کا منصوبہ بنا رہے مجرموں اور تلیا تھانہ پولیس کے درمیان پیر کی رات انکاؤنٹرہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے۔

وہیں، مجرموں کی پکڑ دھکڑ کے دوران تلیا تھانہ انچارج ونئے کمار کے پیر میں بھی چوٹ آئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مجرم اندروا-جھرناکنڈ میں واقع ایک مکان میں بینک لوٹ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے موقع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ایک مجرم نے فائرنگ کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولی چلائی۔ گولی لگنے سے ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا۔

وہیں، موقع سے تین دیگر ملزمان کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس سبھی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پکڑے گئے تمام ملزمان بہار کے سیوان ضلع کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ ایس ڈی پی او پرمود کیسری کے مطابق، ملزمان کے پاس سے تین پستول، 15 گولیاں اور پانچ میگزین برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس پورے معاملے کی جانچ کے ساتھ یہ بھی پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ ملزمان کس بینک کو شکار بنانے کی تیاری میں تھے اور اس گروہ میں اور کون کون لوگ شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس پی کمار شیواشیش بھی صدر اسپتال پہنچے۔ انہوں نے زخمی تھانہ انچارج ونئے کمار کی خیریت دریافت کی نیز حراست میں لیے گئے ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی۔ پولیس معاملے میں آگے کی کارروائی کر رہی ہے، وہیں ابھی پورے معاملے کا انکشاف ہونا باقی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande