اندور میں بیوی کے قتل کے بعد بیٹے اور بیٹی کو تالاب میں پھینکا، کردار پر شک کے باعث واردات، ملزم شوہر حراست میں
اندور، 18 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں کناڑیا تھانہ علاقے کے جھالریا گاوں میں پیر کی دیر رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں ایک ڈرائیور نے کردار پر شک کے باعث پہلے اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر 12 سالہ بیٹے اور 13 سالہ بیٹی کو
رات میں تالاب میں اتری ایس ڈی ای آر ایف کی ٹیم


اندور، 18 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں کناڑیا تھانہ علاقے کے جھالریا گاوں میں پیر کی دیر رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں ایک ڈرائیور نے کردار پر شک کے باعث پہلے اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر 12 سالہ بیٹے اور 13 سالہ بیٹی کو تالاب میں پھینک دیا۔ بیٹے نے کسی طرح تالاب سے نکل کر اپنی جان بچائی اور گاوں والوں کو واقعے کی اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس ڈی ای آر ایف کی ٹیم نے تلاش کے دوران بیٹی کی لاش تالاب سے برآمد کر لی۔

کناڑیا پولیس کے مطابق جھالریا گاوں کے رہائشی سنیل چوہان پیشے سے ڈرائیور ہے۔ پیر کی رات تقریباً 11 سے 12 بجے کے درمیان وہ بیوی انیتا کو گھر کے باہر جھاڑیوں میں لے گیا۔ یہاں اس نے پہلے اس کا گلا دبایا اور پھر چاقو مار کر اسے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد سنیل گھر پہنچا اور دونوں بچوں 13 سالہ بیٹی ماہی اور 12 سالہ بیٹے اجے کو اپنے ساتھ لے کر قریب کے تالاب پر پہنچا۔ پولیس کے مطابق اس نے دونوں بچوں کو تالاب میں پھینک دیا۔ تالاب میں گرنے کے بعد اجے نے خود کو بچانے کے لیے مرنے کا ناٹک کیا اور موقع ملتے ہی وہ پانی سے باہر نکل آیا۔ اس کے بعد وہ گاوں پہنچا اور لوگوں کو پورے واقعے سے آگاہ کیا۔ گاوں والوں کی اطلاع پر پولیس رات تقریباً 1 بجے سنیل کے گھر پہنچی، لیکن وہ وہاں نہیں ملا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی۔

اجے کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے تالاب کے آس پاس تلاش شروع کی، لیکن اندھیرا ہونے کے باعث رات میں بچی کا پتہ نہیں چل سکا۔ تقریباً ڈھائی بجے ایس ڈی ای آر ایف کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ تقریباً 3 بجے ٹیم نے ماہی کی لاش تالاب سے برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق سنیل بنیادی طور پر دیواس ضلع کے ستواس کا رہنے والا ہے۔ واردات کے بعد وہ علاقے سے فرار ہونے کی تیاری میں تھا۔ پولیس ٹیم جب اس کے گھر پہنچی تو وہ وہاں نہیں ملا۔ اس کے بعد اس کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ تلاش کے دوران پولیس کو سنیل علاقے میں گھومتا ہوا ملا۔ اسے پہچان کر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود بھی جان دینے کی کوشش کی تھی۔ فی الوقت اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور پورے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس ابتدائی جانچ میں واقعے کی وجہ کردار پر شک کو مان رہی ہے۔ تاہم قتل کی اصل وجہ اور واقعے کے پسِ پردہ محرکات کے حوالے سے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بیوی کی لاش کو تحویل میں لے کر معاملے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande