
سرینگر، 14 اگست (ہ س):۔ جمعہ کو ادھم پور ضلع کے مونگری علاقے میں ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) کے ایک رکن کی مبینہ طور پر کی گئی فائرنگ کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد دمنوٹ پولیس چوکی کی طرف جا رہے تھے۔ سفر کے دوران مبینہ طور پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر ان پر فائرنگ کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔ مرنے والوں کی شناخت بلدیو سنگھ ولد کرتار سنگھ اور زخمی کی شناخت رومیش سنگھ ولد نک رام کے بطور ہوئی ہے۔واقعہ میں ملوث شخص وی ڈی سی کے ممبر ہیں، اہلکار نے کہا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir