ہرسمرت کور نے سکھبیر سنگھ بادل کی جان بچا نے والے انسپکٹر سنتوش کیندرے کی بہادری کو سلام کیا
چنڈی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے ناندیڑ میں سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کے دوران ان کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے مہاراشٹر پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے انسپکٹر سنتوش ویجناتھ کیندرے کی بہ
Harsimrat-Kaur-Badal-saluted-Inspector-Santosh


چنڈی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے ناندیڑ میں سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کے دوران ان کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے مہاراشٹر پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے انسپکٹر سنتوش ویجناتھ کیندرے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔

ہرسمرت کور بادل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسپکٹر سنتوش ویجناتھ کیندرے کو ان کی ہمت اور بہادری کے لیے سلام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنتوش کیندرے حملہ آور اور سکھبیر سنگھ بادل کے درمیان انسانی ڈھال بن کر کھڑے ہو گئے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ان کی حفاظت کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر کیندرے نے یہ ثابت کیا کہ وردی پہننے کے حقیقی معنی کیا ہیں۔ اپنے مفاد سے پہلے فرض شناسی اور خوف سے پہلے ہمت کو رکھنا۔ بادل خاندان کی جانب سے انسپکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہرسمرت نے کہا کہ ان کی بہادری کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ہرسمرت کور بادل نے زخمی انسپکٹر سنتوش کیندرے کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور کہا کہ ”واہ گرو انہیں جلد صحت یاب کر یں۔“ انہوں نے ناندیڑ کے یشوسائی اسپتال کے ڈاکٹروں اور پورے عملے کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے نے مشکل کی اس گھڑی میں اہل خانہ کی مسلسلخدمت کرتے ہوئے ہمت اور مدد فراہم کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande