
مین پوری، ایٹا، قنوج، ہردوئی اور شاہجہاں پور میں بہت تیز بارش کے آثار، 39 اضلاع میں گرج چمک اور 44 اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشین گوئی
پریاگ راج، 14 اگست (ہ س)۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پریاگ راج سمیت اتر پردیش کے 44 اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے پانچ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ پورے اتر پردیش میں مانسون سرگرم ہے۔ یہ پیشین گوئی جمعہ کے روز محکمہ موسمیات کے لکھنؤ مرکز کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی، کانپور (سی ایس اے) کے ماہرِ موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے بتایا کہ مغربی اور وسطی اتر پردیش کے کئی حصوں میں موسم تیزی سے بدل سکتا ہے۔ لوگوں کو آسمانی بجلی اور تیز ہواوں کے دوران خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر سنیل پانڈے کے مطابق مین پوری، ایٹا، قنوج، ہردوئی اور شاہجہاں پور میں بہت تیز بارش کے ساتھ آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ ان اضلاع کے آس پاس کے علاقوں میں بھی موسم کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ 39 اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کے ساتھ گرج چمک اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ان میں قنوج، ہردوئی، فرخ آباد، کاس گنج، کانپور دیہات، اوریا، لکھنو، بارہ بنکی، کانپور نگر، اناو، سیتاپور، شاہجہاں پور، رام پور، مراد آباد، امروہہ، بدایوں، سنبھل، بریلی، پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، متھرا، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، ایٹا، مین پوری، اٹاوہ، جالون، ہمیر پور، مہوبہ، جھانسی، باندہ، چترکوٹ، فتح پور، کوشامبی، پریاگ راج، پرتاپ گڑھ، رائے بریلی اور آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 44 اضلاع میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان میں سون بھدر، مرزا پور، پریاگ راج، سنت رویداس نگر، جونپور، پرتاپ گڑھ، چترکوٹ، مہوبہ، باندہ، کوشامبی، ہمیر پور، فتح پور، جالون، رائے بریلی، امیٹھی، کانپور نگر، اٹاوہ، آگرہ، فیروز آباد، مین پوری، ایٹا، کاس گنج، سلطان پور، امبیڈکر نگر، ایودھیا، بستی، کانپور دیہات، اناو، اوریا، لکھنو، بارہ بنکی، سیتاپور، بہرائچ، گونڈہ، بلرام پور، شراوستی، لکھیم پور کھیری، پیلی بھیت، علی گڑھ، بدایوں، بلند شہر، شاملی، سہارنپور اور آس پاس کے علاقے شامل ہیں۔
ڈاکٹر سنیل پانڈے نے کہا کہ گرج چمک کے دوران کھلے میدان، کھیت، درخت اور بجلی کے کھمبوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ کسانوں کو بھی موسم خراب ہونے کے دوران کھیتوں میں غیر ضروری طور پر نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ تیز ہوا اور بجلی چمکنے کی صورت میں محفوظ مقام پر رہنا ہی سب سے بہتر تدبیر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فوری وارننگ اگلے چند گھنٹوں کے لیے موثر ہے۔ موسم کی صورتِ حال میں تبدیلی کے ساتھ وارننگ میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن