حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد سامنے لایا جائے گا: وزیر بھاسکر بھٹاچاریہ
ہگلی، 14 اگست (ہ س)۔ مغربی بنگال حکومت کے پی ایچ ای اور محنت کے محکمے کے وزیر مملکت بھاسکر بھٹاچاریہ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ترنمول کانگریس کے کچھ رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کے کچھ رہنما ’میگھن
حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد سامنے لایا جائے گا: وزیر بھاسکر بھٹاچاریہ


ہگلی، 14 اگست (ہ س)۔

مغربی بنگال حکومت کے پی ایچ ای اور محنت کے محکمے کے وزیر مملکت بھاسکر بھٹاچاریہ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ترنمول کانگریس کے کچھ رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترنمول کے کچھ رہنما ’میگھناد‘ کی طرح چھپ کر شری رام پور اسمبلی حلقے میں حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر نے فیس بک پوسٹ میں لکھا، ”ترنمول کے کچھ رہنما میگھناد بن کر شری رام پور اسمبلی میں ہماری حکومت کے خلاف بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بادل کی آڑ سے باہر نکالا جائے گا۔“

انہوں نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا، ”میری شرافت کو کمزوری سمجھنے کی غلطی کرنے پر مصیبت آ سکتی ہے۔ بہت جلد انتظام کر دیا جائے گا۔ ۔“

وزیر کے اس بیان کے بعد شری رام پور اسمبلی حلقے کی مقامی سیاست میں بحث کا دور شروع ہوگیا ہے۔ تاہم بھاسکر بھٹاچاریہ نے اپنی پوسٹ میں کسی رہنما کا نام واضح طور پر نہیں لیا ہے۔

وزیر کی جانب سے ’میگھناد‘ اور ’بادل کی آڑ‘ جیسے الفاظ کے استعمال کو لے کر بھی سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ وہیں ’بہت جلد انتظام کر دیا جائے گا‘ اور ’خبردار‘ جیسے الفاظ کو لے کر بھی مقامی سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہوگئی ہے۔

تاہم وزیر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ حکومت کے خلاف مبینہ پروپیگنڈا کس معاملے کو لے کر کیا جا رہا ہے اور اس کے پیچھے کون سے رہنما ہیں۔ اب سیاسی حلقوں کی نظریں ان کے اگلے قدم پر ٹکی ہوئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande