یوم آزادی کے موقع پر پولیس افسران اوراہلکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا
جموں،14 اگست(ہ س)۔ یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے 13 اہلکاروں کو نمایاں اور قابلِ تعریف خدمات کے اعتراف میں میڈل فار میریٹوریئس سروس سے نوازا گیا ہے۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں ایس ایس پی سندیپ کمار اور ایس ایس پی امت گپتا شامل ہیں۔ اس ک
Police


جموں،14 اگست(ہ س)۔

یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر پولیس کے 13 اہلکاروں کو نمایاں اور قابلِ تعریف خدمات کے اعتراف میں میڈل فار میریٹوریئس سروس سے نوازا گیا ہے۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں ایس ایس پی سندیپ کمار اور ایس ایس پی امت گپتا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایس پی راجیش شرما، مظفر احمد شاہ، کلجیت سنگھ اورشرت چندرسنگھ کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں میڈل دیا گیا ہے۔

انسپکٹر شمیم احمد، وکرم سنگھ اور مومن احمد راتھر، سب انسپکٹر منظور احمد، اے ایس آئی بودھ راج اور مشتاق احمد کے علاوہ کانسٹیبل اشرف گل بھی اعزاز حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں کو یہ اعزاز محکمہ پولیس کے لیے ان کی قابلِ قدر خدمات، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande