این سی بی نے مفرور ڈرگ کنگ پن وریندر بسویا کی واپسی یقینی بنائی: امت شاہ
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مرکزی حکومت کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ این سی بی نے بیرون ملک چھپے بین الاقوامی منشیات اسمگلر وریندر سنگھ بسویا عرف ویرو کو متحدہ عرب
این سی بی نے مفرور ڈرگ کنگ پن وریندر بسویا کی واپسی یقینی بنائی: امت شاہ


نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔

منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مرکزی حکومت کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ این سی بی نے بیرون ملک چھپے بین الاقوامی منشیات اسمگلر وریندر سنگھ بسویا عرف ویرو کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھارت واپس لانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بسویا کو جمعہ کی علی الصبح نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ این سی بی کی درخواست پر انٹرپول نے بسویا کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کی بنیاد پر اسے رواں سال جون میں یو اے ای میں گرفتار کیا گیا۔ بھارتی ایجنسیوں کے مسلسل تال میل اور یو اے ای حکام کے تعاون سے اسے بھارت واپس لایا گیا۔ بسویا دہلی کے سرائے روہیلہ علاقے کے پِلنجی کا رہنے والا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ مودی حکومت بیرون ملک چھپے منشیات اسمگلروں کا مسلسل تعاقب کر رہی ہے اور ان کے پورے نیٹ ورک کو تباہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت این سی بی نے یو اے ای سے مفرور ڈرگ کنگ پن وریندر سنگھ بسویا کو واپس لاکر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر تک مجرموں کا سراغ لگانے کی حکمت عملی کے ذریعے ایجنسیوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ منشیات اسمگلر دنیا میں کہیں بھی چھپ جائیں، بھارتی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ فروری 2024 میں پونے سے 500 گرام میفیڈرون برآمد ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔ تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ایجنسیوں نے منشیات کے پورے نیٹ ورک کی نشاندہی اور اسے تباہ کرنے کے لیے وسیع کارروائی کی۔ اس کے بعد پونے سے تقریباً 867 کلوگرام اور دہلی سے تقریباً 970 کلوگرام میفیڈرون برآمد کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 1,837 کلوگرام میفیڈرون ضبط کیا گیا۔ بعد میں اس معاملے کی مزید تحقیقات این سی بی کے ممبئی زونل یونٹ کے حوالے کر دی گئی۔

تحقیقات میں بسویا کو بیرون ملک سرگرم نیٹ ورک کے ایک اہم آپریٹر اور مبینہ سازش کار کے طور پر نشان زد کیا گیا۔ الزام ہے کہ وہ بیرون ملک سے پورے سنڈیکیٹ کی سرگرمیوں کو مربوط کرتا تھا اور بھارت سے دیگر ممالک میں میفیڈرون کی کھیپ بھیجنے میں مدد کرتا تھا۔ دہلی سے برآمد تقریباً 970 کلوگرام میفیڈرون کی بڑی کھیپ مبینہ طور پر اس سے وابستہ کوریئر چینلز کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کی تیاری سے متعلق تھی۔

تحقیقات میں بسویا کا مبینہ کردار کوکین اور دیگر منشیات کی خرید، نقل و حمل، ذخیرہ اور تقسیم کے تال میل سے متعلق پایا گیا۔

بسویا کی بھارت واپسی این سی بی کے ’آپریشن گلوبل ہنٹ‘ کے تحت جاری مسلسل کارروائی کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ چلانے والے بڑے اسمگلروں اور مفرور افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرنا اور بھارت واپس لانا ہے۔ اس کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس سمیت بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

این سی بی کے مطابق، مفرور افراد کو بھارت واپس لاکر ان کے جرائم کے لیے قانونی کارروائی کا سامنا کرانا ڈرگ کنٹرول سے متعلق جاری وژن ڈاکیومنٹ (2026-2029) کا حصہ ہے۔ اس کے تحت بیرون ملک سرگرم دیگر بڑے منشیات اسمگلروں کی شناخت، گرفتاری اور بھارت واپسی کے لیے قومی و بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ مربوط کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande