اے ایم یو وائس چانسلر نے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی سالانہ میگزین ‘حرف’ کا اجرا کیا
اے ایم یو وائس چانسلر نے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی سالانہ میگزین ‘حرف’ کا اجرا کیا علی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے سینئر یونیورسٹی عہدیداران، اساتذہ اور ادارتی ٹیم کے اراکین کی موجودگی میں شعبہ ب
اجرا


اے ایم یو وائس چانسلر نے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی سالانہ میگزین ‘حرف’ کا اجرا کیا

علی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے سینئر یونیورسٹی عہدیداران، اساتذہ اور ادارتی ٹیم کے اراکین کی موجودگی میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سالانہ میگزین ‘حرف’ کا اجرا کیا۔

اس موقع پر اے ایم یو رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر، شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمد، اور ‘حرف’ کی فیکلٹی انچارج پروفیسر فضا تبسم اعظمی اور ڈاکٹر طارق عزیز موجود تھے۔

میگزین کے ایڈیٹر اکبر صدیقی کے ساتھ اس کی تزئین و آرائش اور ڈیزائن میں تعاون کرنے والی علمہ خان اور حلیمہ انجم نے ادارتی اور ڈیزائن ٹیم کی نمائندگی کی۔ یہ اشاعت شعبے کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دینے میں طلبہ اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشوں کی عکاس ہے۔ اس میں اہم تقریبات، تعلیمی پروگراموں، طلبہ کی سرگرمیوں، نمایاں دستیابیوں، اساتذہ کی خدمات اور تخلیقات کو شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande