وزیر صحت جے پی نڈا دہلی ایمس میں بھرتی
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا کو جمعرات کی شام ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد یہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی تفصیلی طبی جانچ کی ، جس میں ان کی کورون
Jp-nadda-admit-aiims-today


نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا کو جمعرات کی شام ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد یہاں کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے ان کی تفصیلی طبی جانچ کی ، جس میں ان کی کورونری انجیوگرافی بھی کی گئی ۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

ایمس کی طرف سے جمعہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزیر صحت نڈا کو تکلیف کی شکایت کے بعد تشخیص کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کورونری انجیوگرافی سمیت تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ وہ ایمس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج ہیں، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande