جموں پولیس نے ممنوعہ چائنیز گٹو دھاگے فروخت کرنے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔
جموں, 14 اگست (ہ س)۔ جموں پولیس نے ممنوعہ چائنیز گٹو دھاگے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سانڈوان میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 22 رول برآمد کیے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت ہرش گپتا ولد سریش گپتا سکنہ گھو منہاساں کے طور پر ہوئ
جموں پولیس نے ممنوعہ چائنیز گٹو دھاگے فروخت کرنے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔


جموں, 14 اگست (ہ س)۔

جموں پولیس نے ممنوعہ چائنیز گٹو دھاگے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سانڈوان میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 22 رول برآمد کیے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت ہرش گپتا ولد سریش گپتا سکنہ گھو منہاساں کے طور پر ہوئی ہے۔ بارڈر پولیس پوسٹ سانڈوان کی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن دومانہ میں ایف آئی آر نمبر 173/2026 زیر دفعہ 223 بی این ایس درج کرلی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم مبینہ طور پر ممنوعہ چائنیز گٹو دھاگے کی سپلائی میں ملوث تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چائنیز گٹو دھاگا اپنی تیز اور خطرناک نوعیت کے باعث انسانوں کے علاوہ پرندوں اور جانوروں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ممنوعہ دھاگے کی خرید و فروخت اور استعمال سے گریز کریں اور اس کی غیر قانونی فروخت یا سپلائی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ ممنوعہ گٹو دھاگے کی ذخیرہ اندوزی، فروخت، سپلائی اور تقسیم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande