اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم اور ماحولیاتی بیداری سرگرمیوں کا اہتمام
اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم اور ماحولیاتی بیداری سرگرمیوں کا اہتمام علی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کے تحت حب الوطنی، قومی افتخار اور یومِ آزادی کی تقریب
ہر گھر ترنگا


اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم اور ماحولیاتی بیداری سرگرمیوں کا اہتمام

علی گڑھ، 14 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول میں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کے تحت حب الوطنی، قومی افتخار اور یومِ آزادی کی تقریبات میں فعال شرکت کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت بھی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ صبح کی اسمبلی کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل جناب فیصل نفیس نے انہیں اپنے گھروں پر فخر کے ساتھ ترنگا لہرانے اور ‘ہر گھر ترنگا’ مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

انہوں نے طلبہ کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی بھی تلقین کی اور کہا کہ ماحولیاتی ذمہ داری ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ جناب فیصل نفیس نے ترنگا مارچ کو بھی روانہ کیا، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور حب الوطنی کے نعرے بلند کیے۔ ترنگے اور اس کی اہمیت کے موضوع پر ایک کوئز کے ساتھ ہی انٹر ہاؤس آرٹ و کرافٹ اور پوسٹر سازی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جن کے ذریعہ طلبہ کو قومی پرچم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور اپنے حب الوطنی کے جذبات کو تخلیقی انداز میں پیش کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔

پروگراموں کے انعقاد میں ڈاکٹر نسیم احمد، جناب محمد فرقان، جناب نورالزماں ارشد، جناب سید اکرام حیدر جعفری، جناب محمد عدنان خان، جناب محمد عاصم، جناب مدثر علی رضوی، جناب وسیم خان اور محترمہ نسرین فاطمہ نے تعاون کیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande