بانڈی پورہ کے نالہ مدھومتی سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد
سرینگر، 14 اگست (ہ س) ۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نالہ مدھومتی سے جمعہ کو لاپتہ ہونے والے ایک 31 سالہ شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاپتہ شخص کی لاش ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی طرف سے کئے گئے گہرے تلاشی آ
بانڈی پورہ کے نالہ مدھومتی سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد


سرینگر، 14 اگست (ہ س) ۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے نالہ مدھومتی سے جمعہ کو لاپتہ ہونے والے ایک 31 سالہ شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاپتہ شخص کی لاش ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی رضاکاروں کی طرف سے کئے گئے گہرے تلاشی آپریشن کے چھ دن بعد برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت شوکت احمد گجر (31) ولد محمد گلاب گجر ساکن یالی بوناکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور طبی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande