
دھرم شالہ، 12 اگست (ہ س)۔
کانگڑا ضلع کے پولیس تھانہ لمباگاؤں کی ٹیم نے منگل کی دیر رات گشت اور ناکہ بندی کے دوران ایک ٹیکسی سے 7.01 گرام چٹا برآمد کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
کانگڑا کے ایس پی کلبھوشن ورما نے بتایا کہ گزشتہ دیر رات لمباگاؤں تھانے کی پولیس ٹیم کو موصول خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عالم پور میں بیاس ندی کے پل پر ٹیکسی (HP-01DA-1047) کو جانچ کے لیے روکا گیا۔ ضابطے کے مطابق گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 7.01 گرام چٹا/ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت وشال کمار (28)، ساکن عالم پور، تحصیل جے سنگھ پور، ضلع کانگڑا کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ